مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیا ہے۔
نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکلیف پیکج کا اطلاق ہونا شروع ہو گیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان نے کل کہا تھا پیٹرول مہنگا کریں گے اور آج کر بھی دیا، ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کِیا تھا مگر یہ نہیں بتایا کہ اس پر کب سے عمل ہوگا۔
ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے، وفاق کے ہمارے ساتھ رہنے سے ہم پر بوجھ پڑتا ہے اب ہم یہ بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے اچانک اضافہ کردیا گیا، حکومت نے را ت تقریباً ایک بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا اعلان کیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔