قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو معاشی دہشتگردی قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ معاشی دہشتگردی ہے اور عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر بھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر خوب پھرتی دکھائی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ بھی عمران نیازی کی طرف سے عوام پر احسان کے انداز میں کیا جاتا ہے۔ نااہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔