پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد:وزیر اعظم جائزہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کرلی ہے، تحقیقات میں اکثریت نے منی لانڈرنگ الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی،240 ناموں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔

وزیر اعظم جائزہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کو200 سے زائد پاکستانیوں نے جواب جمع کرائے ، جس میں 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت نے منی لانڈرنگ الزامات مسترد کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی آئی جے نے مبینہ 700 میں سے240 نام جائزہ کمیشن کو دیے، 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز اور بیوروکریٹس شامل ہیں۔

کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ الزمات کی نفی کی ہے، آئی سی آئی جے کیجانب سے مزید نام بھجوائے گئے تو ان کی بھی تحقیقات ہوں گے۔

فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا پہلا مرحلہ جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، کمیشن کو اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، نادرا، پی ٹی اے ، ایف بی آرکی معاونت ہے۔

کمیشن وزیراعظم کے احکامات پر پنڈورا پیپرز میں شامل ناموں کی تحقیقات کررہا ہے ، کمیشن نے 200 سے زائد پاکستانیوں سے 7 روز میں سوالات کےجواب مانگے تھے۔

ذرائع نے بتایا کمیشن کو آئی سی آئی جے کی جانب سے نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، نامکمل تفصیلات سے کمیشن کو ناموں کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا ہوا، 240 ناموں میں سے 30سے 35 ناموں کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی۔

خیال رہے آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز میں 700پاکستانیوں کے شامل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں