پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت حد نگاہ کم رہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کرنا پڑا۔
پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، درجہ حرارت کم ہونے سے کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی، موٹروے کئی مقامات سے بند کی گئی جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کےمطابق ملک بھر میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔