پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ٹریفک کیلئے بند

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹروے ایم 2 اور ایم 3 کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج صبح بھی دھند کا راج برقرار ہا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث صبح کے وقت موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن اور موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس حکام نے روڈ استعمال کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ دھند والی لائٹس استعمال کریں، تیز رفتاری سےگریز کر یں اورگاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔

دوسری جانب محکمہ مو سمیات نے آئندہ دنوں میں صبح اور رات کےاوقات میں دھند بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم سرداور خشک رہے گا جبکہ آئندہ دنوں میں دھندمزید بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں