پنجاب کے مختلف شہروں میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی۔
لودھراں، کبیروالا، گوجرہ، جہانیاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت بعض شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا.
ادھر کوئٹہ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے شمالی حصوں میں بھی بادل برسے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں برف باری اور بارش برسانے والا یہی سسٹم آج اور کل کراچی میں بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
زیارت اور قلعہ سیف اللہ میں پہاڑوں نے سفیدی اوڑھ لی جس نے سیاحوں کا دل باغ باغ کر دیا۔ قائد اعظم کا یوم پیدائش اور برف باری کے لیے سیاح پہلے ہی بڑی تعداد میں زیارت پہنچے تھے جہاں سیاحوں کے لیے سرکاری ریسٹ ہاؤس کھول ديے گئے۔