پنجاب کے تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ، صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے تعلیمی ادارے کھلنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے وہ تعلیمی ادارے جہاں سردیوں کی چھٹیاں 6 جنوری تک دی گئی تھیں وہ تمام کل 7 جنوری سے کھل جائیں گے ۔ ہم اپنے تمام اساتذہ اور طلبہ کو سکولوں میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

مراد راس نے حکومت کی جانب سے جاری کردی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست بھی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں