پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کر ادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں مٰیں تقسیم کیا گیا ۔
پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جبکہ دوسرے فیز میں باقی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔
23 دسمبرسے 6 جنوری تک چھٹیوں والےاضلاع میں قصور،سیالکوٹ ، نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب،حافظ آباد،ملتان،لودھراں ، بہاولپور،بہاولنگر،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ننکانہ اورجھنگ شامل ہیں ۔
3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والےاضلاع میں راجن پور ، لیہ ، جہلم،میانوالی،اٹک،مظفرگڑھ،چکوال،بھکر،راولپنڈی ، رحیم یارخان،ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں ۔