پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا اور انہیں نئی تعیناتی کیلئے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ارم بخاری کی جگہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ علی مرتضیٰ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز جب کہ تقرری کے منتظر وجیہہ اللہ کنڈی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ لگادیا گیا۔