پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 بھیرہ سے ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم 4شیر شاہ سے شام کوٹ تک، موٹروے ایم 5 جلال پور انٹرچینج سے شیرشاہ اور روہڑی سے گڈو تک بند کردی گئی ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔
دھند کی وجہ سے لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہے اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔