وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 تھوکر کو نیاز بیگ سے بابو صابو انٹر چینج تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ موٹر وے ایم تھری کو بھی فیض پور انٹرچینج سے جڑاوالہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔
دوسری جانب موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم تھری فیض پور انٹرچینج سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔