پنجاب میں بسنت منانے کی تجاویز مسترد کر تے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران فروری میں بسنت منانے کی تجاویز دی گئیں ، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے فروری میں بسنت منانے کی تجاویز مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے خونیں کھیل کھیلنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دیں۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ کسی صورت پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔