پنجاب فوڈز اتھارٹی نے کاروائی کر کے ہزاروں کلو مضر صحت سبزیوں کو تلف کر دیا

زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں کلو تیار زہریلی سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کر دیا گیا ہے جبکہ چاکرہ روڈ، پوٹھوہار ٹاؤن میں زہریلے پانی سے 15 کنال پر کاشت سبزیاں جڑ سے اکھاڑی گئی ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ تلف کی گئی سبزیوں میں مولی،سلاد، پودینہ اور پالک کی فصل شامل تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 15 کنال پر سبزیوں کی کاشت کیلئے سیوریج کا زہریلا پانی استعمال کیا جا رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے اگی سبزیاں خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔

رفاقت علی نسوآنہ نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے، کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ویجیلنس رپورٹ ملنے پر ڈائریکٹر آپریشن نارتھ آمنہ رفیق کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں