صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے باعث بند کیئے گئے اسکول آج کھل گئے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر 6 ستمبر کو صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے تھے۔
صوبے بھر میں اسکولوں کو آج سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
لاہور سمیت کئی شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح جوں کے توں ہے.
محکمہ صحت پنجاب نے 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔