پشاور میں‌ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے لیے بری خبر

پشاورکے ڈپٹی کمشنر نے غیر مجاز ڈیلرز پر ایل پی جی فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، بینرز اور پمفلٹس آویزان کرنے پر بھی پابندی عائد ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران بڑھ جاتا ہے، صنعت کار ہوں یا عام شہری، سردیوں میں گیس کے کم ہوتے پریشر سے پریشان ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہری ایل پی جی کا استعمال کرتے ہیں۔

لیکن پشاور میں ایل پی جی کے باعث ہونے والے دھماکے کی روک تھام کے لیے ڈیپٹی کمشنر پشاور نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے جون 2020 میں جے جے وی ایل کی گیس بند کی تھی، گیس بند ہونے سے ملک میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں