بھارتی لیجنڈ اداکار راج کپور اور دلیپ کمار کے پشاور میں واقع گھروں کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا۔
محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ راج کپور اور دلیپ کمار کے پشاور میں گھروں کی تزئین و آرائش حکومت اپنے فنڈز سے کرے گی۔
محکمہ آثار قدیمہ کے ریسرچ آفیسر بخت محمد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں گھروں کی صفائی کے بعد اب ان کی تزئین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے مگر کب کام مکمل ہوگا اس کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔