پشاور میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 7 گھنٹے گیس فراہمی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب اسٹیشنز کو7 گھنٹے بھی گیس فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہیں ہوئے تو آئندہ احتجاج اسلام آباد میں ہوگا۔
کراچی میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا گیس کی بندش کیخلاف سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کے صدر دفتر پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے فراہمی کا وعدہ کیا مگر 22 دن سے گیس بند ہے اور سندھ کی سستی گیس سے زبردستی مہنگی آر ایل این جی پر منتقل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پر ایم ڈی ایس ایس جی سی ملنا نہیں چاہتے ،وہ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر سے بات کریں ، اگر وفاقی وزیر سے ملنے جاؤ تو وہ ملاقات نہیں کرتے جبکہ مہینوں سے میڈیا بھی نشاندہی کررہا ہے مگر کوئی سنتا ہی نہیں۔
اقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ گیس کی سپلائی اتنی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے۔
حماداظہر کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس طلب بڑھ جاتی ہے، سپلائی اتنی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے۔
وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا کہ گیس کی ڈیمانڈ بڑھتی جارہی ہے، گیس کی کمی پر ہر طرح سے بات چیت ہورہی ہے، 30 تاریخ کو ہائیکورٹ میں سماعت ہے سمجھنا ہوگاسردیوں میں گیس کی کمی کیوں آتی ہے۔