آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین اور روس کے افغانستان سے متعلق نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین اور روس کے نمائندوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔