پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجراء خوش آئند ہے، سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے فیڈ بیک چاہیے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجراء خوش آئند ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے فیڈ بیک چاہیے، کوشش ہے کہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پاکس چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کارکے لیے وقت اہم ہوتا ہے، ملک میں صنعتوں کے قیام سےترقی آتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس افرادی قوت ،نوجوان اورہنر مند لوگ موجود ہیں۔

ہم نے آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا،  ہماری ترجیح امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھانا ہے، ایکسپورٹس کوبڑھائیں گے تاکہ ملک آگے جاسکے۔

وزیراعظم کا تقریب میں کہنا تھا کہ ہم چین سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تعاون فراہم کررہے ہیں، منی لانڈرنگ امیر ممالک کابڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک میں منتقل ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زراعت کو مزید فروغ دینا ہوگا، پاکستان بڑی تیزی سے اربنائز ہورہا ہے،گرین ایریاز ختم ہورہے ہیں ،آبادی بڑھ رہی ہے اور شہر پھیل رہے ہیں۔

تقریب میں چینی سفیر نونگ ژونگ نے خطاب کرتے ہوئے  پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم پر مبارکباد بپیش کی اور کہا کہ تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے، سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجرر ثابت ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، باہمی اور ہرسطح پر بہترین تعلقات ہیں۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ فورم سے پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کومزید رابطوں کے مواقع ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں