پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمن کو فوری طور پر ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاک بحریہ وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن نے فرانس سے ایم ایس (مکینیکل انجینئرنگ) کی ڈگری اور برطانیہ سے سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن کا پاک بحریہ میں ایک شاندار کیریئر ہے جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کاوسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر فلیٹ مینٹیننس گروپ، پی این ایس حیدر ، جنرل منیجر (ٹیکنیکل) میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ اینڈ سروسز) پی این ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر شامل ہیں۔

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ان کی اہم تقرریوں میں ڈائریکٹر شپ مینٹیننس اینڈ ریپیرز اور اسسٹنٹ نیول سیکرٹری (میرین انجینئرنگ) شامل ہیں۔ اس وقت فلیگ آفیسر، ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن کو منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ (کراچی) مقرر کیا گیا ہے۔شاندار خدمات اور عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں، اُن کو ستارہِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں