پاک بحریہ کے زیر انتظام میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا پی این وار کالج لاہور میں انعقاد ہوا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج کی گولڈن جوبلی پر پاک بحریہ کی قیادت کو مبارکباد دی۔
وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی، تجارت اور بے روزگاری کے مسائل کو بلو اکانومی کے فروغ کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے ، میری ٹائم شعبے کی ترقی کیلٸے وزارت بحری امور تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحر ہند کے مسابقتی ماحول میں سی پیک پاکستان کیلٸے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے ، ملک میں میری ٹائم سیکورٹی اور میری ٹائم سیکٹر کی آگہی کیلٸے پاک بحریہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ 9 دن پر مشتمل ورکشاپ میں پارلیمینٹیرینز، بیوروکریٹس ، مسلح افواج کے سینیئر افسران اور اسکالرز نے شرکت کی۔