پاک افغان سرحد آج سے آمد و رفت کے لیے کھولنے کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کی سرحد آمدورفت وتجارت کے لیے آج سے کھول دی جائے گی۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور خان نے کہا ہے کہ چمن-سپن بولدک سرحد کھولنے کے لیے افغان حکام کے ساتھ معاہدے ہوگیا ہے اور طالبان کی جانب سے سرحد آمد ورفت اور تجارت کے لیے بند کیے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سفیر منصور خان نے کہا کہ سرحد پر عہدیداروں کی ملاقات کے نتیجے میں افغانستان اور پاکستان نے چمن-سپن بولدک سرحد کل سے دوبارہ پیدل آمد و رفت اور تجارت کے لیے کھول دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین اب پرعزم ہیں کہ سرحد پر آمد ورفت کا معاملہ خوش اسلوبی سےجاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں