پاکستان کے جھنڈے کے اندر سفید نشان ساری اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، اعظم سواتی

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کے جھنڈے کے اندر سفید نشان ساری اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادتِ میں امن کے لئے قدم بہ قدم بڑھا کر آگے بڑھے اور اس ملک کی جڑوں کو مضبوط کریں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میرا کام ہے اس ادارے میں کام کرنے والوں کے حقوق کا خیال رکھوں، یہ ٹرین کو خوشی کا پیغام دے رہی ہے، لاہور پاکستان کا دل ہے جب یہ دھرکتہ ہے پاکستان دھرکتا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ جون 2022ء میں ریلوے خسارے سے باہر نکل جائے گی، گریڈ 17کی آفیسر اسکے گھر ناجائز کام کررہے تھے قانون کے تحت معطل کیا ہے، جس کے گھر میں غیر قانونی کام کریگا اسکے خلاف اور افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس نے مال برآمد کیا ہے اسکی پڑتال کریں گے، یونین کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ بلاوجہ کسی کی حمایت نہ کریں، اگر منسٹر ہوگا اسکو بھی پکڑیں گے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ کرسچن بھائی بہنوں کو ہیپی کرسمس کرتا ہوں، ہم سب اقلیتوں کے ساتھ ملکر یہ خوشیوں کا دن منائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں