پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی کا آپریشن بند کرنے کا اعلان

پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی کا آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کے ڈاریکٹر عمران اسلم نے سی اے اے، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور آرمی چیف کو خط لکھا ہے۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے ڈاریکٹر نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے لائسنس کی تجدید نہ کی تو 16 نومبر سے کاروبار و آپریشن بند کردیں گے، سی اے اے کی طرف سے اسکائی ونگ ایوی ایشن کے سالانہ لائسنس کی تجدید روک دی گئی ہے۔

خط میں لکھا کہ ایریل ورکس لائسنس کے حصول کے لیے بھی دو سال سے درخواست کے باوجود لائسنس نہیں دیا، حکومت نے کاروبار کو سہل بنانے کے دعوے کیے لیکن سی اے اے نے اسے مکمل ناکام بنا دیا ہے۔

اس کے علاوہ خط میں مزید لکھا کہ 15 نومبر تک اسکائی ونگز کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر پاکستان سے بزنس بند کرنے اور جہاز بیرون ملک شفٹ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، سی اے اے حکام کے باعث ماضی میں بھی کئی ایوی ایشن کمپنیز اور ایئرلائنز بند ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں