پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے جرت مند لیڈر کی ضرورت ہے، شازیہ مری

ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیریں شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے جرت مند لیڈر کی ضرورت ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں، عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جس نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی، آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم کا راج ہے۔

پارلیمنٹیریں شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے،منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا، گوادر کے ماہیگیر ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی خوش نہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مافیا کا راج ہے اور انکے سرپرست ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم جناب عمران احمد نیازی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور بلاول بھٹو اگلے وزیر اعظم ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں