پاکستان کسٹمز انٹیلیجنس کی جانب سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 7 روز میں بیرون ملک سے اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔
اے سی کسٹم شفاعت مرزا نے کہا کہ نشے کے عادی افراد بیرون ملک سے 10حقے شیشہ پینے کے لیے لائے جو دوران چیکنگ ضبط کر لیے گئے۔
شفاعت مرزا اے سی کسٹم کے مطابق سینکڑوں جدید مختلف کمپنیوں کے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بھی مختلف مسافروں کے سامان سے برآمد کرلیے ہیں۔
اے سی کسٹم شفاعت مرزا کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے مسافر کو ہرگز تنگ نہیں کیا جاتا جو اپنے پاس ممنوعہ اشیاء یا اسمگل شدہ اشیاء ساتھ نہیں لاتا ہے۔
دوسری جانب کلکٹر کسٹم عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایئر پورٹ پر اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کسٹم ایئر پورٹ ٹریفک عملے کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر شاباشی دیتا ہوں۔