پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع، کس کو کس عہدے کی پیشکش ہوئی ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش کر دی گئی ، معین خان کوقومی ٹیم کا مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سابق کرکٹرعاقب جاوید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کر دی تاہم عاقب جاوید نے ہیڈ کوچنگ سے انکار کیا ہے،انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس میں عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ سابق کرکٹر معین خان قومی ٹیم کے مینجر بننے کا امکان ہے جبکہ سابق کرکٹر محمد اکرم کو چئیرمین سلیکشن کمیٹی لگائے جانے کا امکان ہے۔

سبحان احمد کو چیف آپریٹنگ آفیسراورموجودہ سی او او سلمان نصیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لیگل لگائے جانے کا امکان ہے۔ رمیز راجہ نے ریجنل کوچز کو ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ریجنل ٹیموں کے لئے رمیز راجہ کی غیر ملکی کوچز لانے پر بھی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں