ریسرچ کمپنی اپسوس کے نئے سروے کے مطابق پاکستان کا نمبر ون مسئلہ مہنگائی ہے۔
اپسوس نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 43 فیصد پاکستانی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ 14 فیصد پاکستانیوں نے بے روزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے ۔
اس کے علاوہ 12 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ غربت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
اپسوس کے سروے کے مطابق 87 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے جبکہ 13 فیصد نے کہا کہ ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے ۔
عوام کی اکثریت نے معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے بھی رد کرديے، 46 فیصدپاکستانیوں نے کہا ہے کہ معیشت کمزور ہے جبکہ صرف 5 فیصد نے معیشت کو مضبوط سمجھا۔