پاکستان میں کورونا سے مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے،2580 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 78 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2580 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 5فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں