اسلام آباد:پی آئی اے میں جعلی لائسنس والے پائلٹس سامنے آنے کے بعد حکومت نے بڑا اقدام اُٹھاتے ہوئے آئندہ تمام پائلٹس کے امتحانات کو آئوٹ سورس کر دیا ہے ۔
پاکستان سول ایوی ایشن نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کرلیں،پاکستان سول ایوی ایشن اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ۔
وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین فریم ورک ایگریمنٹ کی بھی منظوری دیدی ،معاہدے کے تحت برطانوی ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کے ایف او او۔پی پی ایل اور سی پی ایل امتحان لینے کی مجاز ہوگی ۔
پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاؤنڈ ،دوسرے سال 95 پاؤنڈ مقرر کی گئی، پاکستان سول ایوی ایشن پہلی دفعہ 75 فیصد دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی ۔
تیسری دفعہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابندہوگا۔سی اے اے پاکستان اور یو کے ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معاہدہے کی مدت تین سال ہوگی ۔