پاکستان ریلوے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔
ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کا کہنا ہے کہ 150 پیکٹ کھانے پینے کی اشیاء خیبر میل ایکسپریس کے ذریعے روہڑی روانہ کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں منرل واٹر،خشک راشن،خشک دودھ کے پیکٹ ، بسکٹ ، چنے اور مسور کی دالیں، چینی،ماچس ، چاول کے پیکٹ ، گھی، اور چاۓ کی پتی وغیرہ بھیجے گئے ہیں۔
ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ سیلاب میں گھرے ہوئے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کلیکشن سینٹر میں امدادی سامان جمع کرائیں ہم انہیں بروقت سیلاب زدہ علاقوں میں فری روانہ کریں گے۔