پاکستان ریلویز نے گزشتہ 4 سال کے دوران 200 ارپے سےز ائد کا ریونیو کمایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 4 برسوں کے دوران پاکستان ریلوے نے ناصرف 200 ارب روپے کا ریونیو کمایا ہے بلکہ اداراہ جاتی اخراجات میں بھی کمی کی ہے۔
وزارت ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے نے مالی سال 18-2017 کے دوران 49 ارب 57 کروڑ روپے، 19-2018 میں 54 ارب 51 کروڑ روپے، 20-2019 میں 47 ارب 58 کروڑ روپے اور 21-2020 میں 48 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وبا سے قبل ملک بھر میں 71 ٹرینیں چلا کرتی تھیں تاہم مارچ 2020 میں انہیں بند کردیا گیا، وبا کے دوران ہی پاکستان ریلوے نے معطل ٹرینوں کو مرحلہ وار فعال کیا۔ اس وقت 45 ٹرینیں چل رہی ہیں۔
وقت کی پابندی کے حوالے سے ریلوے حکام نے کہا کہ 21-2020 کے دوران پاکستان ریلوے کی ٹرینیں کی آمد ورفت میں وقت کا پابندی خاص رکھا گیا، ٹرینوں کی پابندی وقت کی شرح 74 فیصد رہی۔
ریلوے حکام نے مزید کہا کہ ادارے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث 2 کروڑ ریلوے مسافروں کا اضافہ ہوا۔ یہی ہماری کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل قومی اسمبلی میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا تھا کہ ریلوے کو 3 سال میں 119 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔