پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا تاہم مارکیٹ 72 پوائنٹس کے اضافے سے47 ہزار270پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 379 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 165 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 197 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں