پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کو بچھڑے ایک برس بیت گیا

8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سرکرنے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کو بچھڑے ایک برس بیت گیا۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سردیوں میں سرکرنے کی کوشش کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے پابلو موہر کے لاپتہ ہونے کی خبر5 فروری 2021 کو سامنے آئی تھی۔

6 فروری سے ان کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن کے خاتمے کا اعلان 12 دن بعد18 فروری کو کیا گیا جب ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے علی سدپاہ اور دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سر کر چکے تھے، موسم سرما کے دوران نانگا پربت کی چوٹی سرکرنے کا عالمی ریکارڈ بھی علی سدپارہ کے نام ہے، حکومت پاکستان نے علی سدپارہ کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں