پاکستانی برآمدات میں 16.7 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دسمبر میں پاکستانی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دسمبر میں 2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کل برآمدات رہیں، جبکہ گزشتہ دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا اور رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں