ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن، فائلرز کی تعداد ساڑھے 23 لاکھ سے زائد ہوگئی

ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کےمطابق گوشوارےجمع کرانے والے افراد نے 45 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ڈیوٹیز اور ٹیکس وصولی کے لے 15 اکتوبر کو فیلڈ دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ نیشنل بینک کی مجاز برانچیں بھی 15 اکتوبر کو رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں