راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں خودکش بمبار مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں ایک خود کش بمبار مارا گیا۔ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
کامیاب کارروائی کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔