وفاق کو کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ختم کرنے کا عمل جلد مکمل کرنے کی سفارش

کالعڈم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی نے وفاق کو کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ختم کرنے کا عمل جلد مکمل کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے معاہدے پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ کالعدم تنظیم کے 2100 کارکنوں کو رہا کیا جا چکا ہے لیکن جن کارکنوں کے خلاف مقدمات ہیں وہ عدالتوں سے رجوع کریں گے تاہم پنجاب حکومت ان کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ 42 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول سے نکال دیے جائیں گے جبکہ کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری آج ارسال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں