وفاقی کابینہ نےمنی بجٹ کی منظوری دےدی

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے ایوان میں منی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منی بجٹ پر نہ اتحادیوں کو اعتراضات ہیں اور نہ ہی حکومتی ارکان کو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں