ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کینکٹوٹی اور اسپیکٹرم آکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے.
دونوں ممالک کے درمیان مختلف میدان خصوصا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر تعاون کو وسعت دینا بہت اہم ہے.
آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیئے کوشاں ہیں.
گزشتہ مالی سال میں ہماری آئی ٹی برآمدات میں 47.43 فی صد اضافہ ہوا.
پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ کا خواہاں ہیں.
16 ستمبر کو ایڈیشنل اسپیکٹرم کی نیلامی ہونے جا رہی ہے.
ملک میں ٹیلی کام سروسز کی موثر انداز میں فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں.
متحدہ عرب امارات سفیر حامد عبید ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں.
پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں مکمل تعاون کریں گے.
آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیئے وزارت آئی ٹی کے اقدامات قابل تحسین ہیں.
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کو دبئی میں 22 تا 23 نومبر کو ہونے والے “گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسڑیلائزیشن سمٹ” میں شمولیت کی دعوت بھی دی.
ملاقات میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔