وفاق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد ہوگی
اعامیہ میںکہا گیا کہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی.
پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہو گی.
خواتین اساتذہ سینڈل اور سنیکر پہننے کی اجازت،سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی.
مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہو گی.
اساتذہ کو سردیوں میں خوبصورت رنگ اورڈیزائن کے سویٹر،کوٹ اور جرسی پہننے کی اجازت ہو گی.
مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں.
اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں.
ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.