وفاقی دارالحکومت میں چھٹیوں کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز پہلے یہ خبر آئی کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہے گی تاہم بعد ازاں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بندکرنے کا حتمی فیصلہ کل کیا جائےگا۔

اب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر تینوں دن فون بند نہیں ہوں گے۔

تاہم شیخ رشید نے او آئی جی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ہفتے اور پیر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد میں چھٹی ہوگی، لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات ہوں گی جس پر پیشگی معذرت چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسائل پر او آئی سی کانفرنس تاریخی کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں