وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنا نامنظور، اساتذہ کا احتجاج

اسلام آباد میں اساتذہ اور ملازمین وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے اقدام کے خلاف ڈی چوک سے خاردار تاریں ہٹا کر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری الرٹ ہے۔

اسلام آباد کے اساتذہ اور ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اساتذہ کی ریلی ڈی چوک پہنچ گئی۔ ملازمین نے خار دار تاریں ہٹانے کی کوشش کی۔

پولیس نے بھاری نفری تعینات کر دی اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تاریں ہٹانے کی کوشش کی تو مجبوری میں ایکشن کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں