وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ ’کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے مجھے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔‘

وسیم اکرم نے کہا کہ ’دبئی کا گولڈن ویزا ملنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’دبئی بلاشبہ کاروبار، چھٹیاں اور دیگر ممالک کے عوام سے جُڑنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔‘

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’مجھے دبئی میں مزید وقت گُزارنے کا انتظار ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی حکومت نے شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں