وسیم اکرم نے اپنی ایک اور حیران کن تصویر شئیر کر دی

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مونچھوں کے بعد اپنی ایک اور نئی حیران کن تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

وسیم اکرم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی سے ملاقات سے قبل قرنطینہ میں ہیں۔
چند روز قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں مونچھوں میں دیکھا گیا تھا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اس حلیے کو مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔

تاہم ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے وسیم اکرم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مونچھوں کے ساتھ گھر پر مت آنا۔

وسیم اکرم کا قرنطینہ ختم ہونے میں اب بھی دو دن باقی ہیں اور انہوں نے ہوٹل کے کمرے سے اپنی ایک اور حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں