قومی ہیرو اور سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹیم پر غیر اخلاقی سلوک پر پوری قوم افسردہ ہے جبکہ وفاقی وزراءبھی اس پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں، وزیر مملکت علی محمد خان نے شعیب اختر کے گھر کا دورہ کیا اور ملاقات کے دوران کھلاڑی کے ساتھ نیشنل ٹی وی پر کیئے جانے والے نارو ا سلوک پر مذمت کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شعیب اختر کی رہائشگاہ پہنچے جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، جس دوران وزیر مملکت کا کہناتھا کہ شعیب ہمارے قومی ہیرو ہیں ، اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا جھنڈا سر بلند اور ہم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کیئے ہیں ۔وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ قومی ہیرو کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
علی محمد خان نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو کے ساتھ پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے ، شعیب بھائی آپ نے دیکھا کیسے سار ا پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہوا، ایسی ہے ہماری قوم!اپنے اصل ہیروز کو پہچانتی بھی ہے اور ان کی قدر کرنا بھی جانتی ہے اور امتحان کے وقت ان کے ساتھ کھڑا ہونا بھی جانتی ہے ۔
We ALL STAND❤️with our National🇵🇰HERO
عزت اورذلت اللّٰہ کےقبضہ قدرت میں ہے!@shoaib100mph بھائ آپ نےدیکھا؟
کیسےساراپاکستان کھڑا ہواآپ کےساتھ
ایسی ہے ہماری قوم!
اپنے اصل ہیروزکوپہچانتی بھی ہےاور
ان کی قدر بھی کرنا جانتی ہےاور
امتحان کے وقت ان کے ساتھ کھڑا ہونابھی جانتی ہے! pic.twitter.com/IZDWgdiJh1— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) October 28, 2021
یاد رہے کہ پی ٹی وی سپورٹس پر نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد پروگرام جاری تھا جس کے پینل میں سر ویون رچرڈ، ڈیوڈ گاور ، عاقب جاوید، عمر گل، راشد لطیف ، اظہر محمود، ثناءمیر، شعیب اختر شامل تھے ۔
ان تمام سٹارز کی موجودگی میں شعیب نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث روف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان باولر لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام کی پیدوار ہے ۔
پروگرام کے میزبان نعمان نیاز پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا ہے لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب کو لائیو شو سے جانے کا کہہ دیا ۔
بعدازاں شعیب اختر نے کہاکہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا یہ رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈ ز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہناتوہین آمیز تھا