وزیر داخلہ کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آرٹیکل 147 کے تحت  رینجرز کو 60 روز کے لیے پورے پنجاب میں تعینات کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہویے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرسکتی ہے۔یہ برداشت نہیں ہوسکتا کہ مظاہروں کی وجہ سے بیمار ہسپتال اور بچے سکول نہ جاسکیں۔ کالعدم تنظیم نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کی ہے،ان کی کمٹمنٹ تھی جاتے ہی ہم دونوں سائیڈ کے راستے کھول دیں گے،ثابت ہو گیا کہ کالعدم ٹی ایل پی کا ایجنڈاا کچھ اور ہے۔

شیخ رشید نے کہا وزیراعظم نے دو دفعہ بلاکر ہدایت کی ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو سوشل میڈیا کے حوالے سے ہدایات کی جائیں کہ  جھوٹی خبروں  پر ایکشن لیا جائے،فیصلہ کر لیا سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلانے والوں کےخلاف ایکشن ہو گا۔

انہوں نے کہا مظاہرین کی جانب سے پولیس پر سیدھافائر کیا گیا، پولیس کے خلاف آٹو میٹک ہتھیار استعمال کیے گیے، اسی وجہ سے رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان مظاہرین کو آگے کرکے حکومت چلی جائے گی تو حکومت کہیں نہیں جارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں