وزیر خارجہ کا دورہ ایران، اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آئندہ ہفتے ایران کا اہم دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 26 اکتوبر کو ایران روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان بھی شامل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ایران میں روس کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے،27 اکتوبر کو ہونے والی کانفرنس میں روس اور چین سمیت افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کانفرنس میں روس ، چین، پاکستان ، ایران، تاجکستان،ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ و اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع وزیر خارجہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دی تھی۔

کانفرنس میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی، طالبان عبوری حکومت کے اپنے وعدوں پرعمل درآمد، افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان عبوری حکومت میں مختلف نسلی گروہوں کی شمولیت کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائت گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر روس، چین، ایرانی، تاجک و دیگر ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں