وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں اسکولوں کو 30 اگست سے کورونا وائرس کیسز کی شرح کم ہونے پر کھول دیا جائے گا، ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے والے اسکول و کالجز کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز تمام عملے اور اساتذہ کی ویکسینیشن رپورٹ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔
واضح رہے کہ محکمہ اسکول اور کالجز سندھ کی جانب سے تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔