وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق سینیٹر فیصل واوڈا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کچھ دن سے کومہ میں تھیں، فیصل واوڈا کی والدہ کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد ڈی ایچ اے فیز 7 کی مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی۔